کھیل

حارث رؤف نے ون ڈے کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں

حارث رؤف نے اپنے27 ویں ون ڈے میچ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگِ میل عبور کیا۔وہ وقار یونس کے ساتھ مشترکہ طور پر ون ڈے میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر ہیں۔

لاہور: پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ون ڈے کرکٹ کی 50 وکٹیں مکمل کیں، بنگلہ دیش کے محمد نعیم ان کا 50واں شکار بنے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
خلیل احمد آئی پی ایل میں تیزترین 50 وکٹ لینے والے ہندوستانی بولر
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا

حارث رؤف نے اپنے27 ویں ون ڈے میچ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگِ میل عبور کیا۔وہ وقار یونس کے ساتھ مشترکہ طور پر ون ڈے میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے 24، شاہین آفریدی نے 25 جبکہ وقار یونس نے بھی 27 ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔