ہریش راؤ کا چیلنج فضول: وزیر کے وینکٹ ریڈی
وینکٹ ریڈی نے پوچھا کہ اگر واقعی ہریش راؤ کسانوں کے تئیں سنجیدہ ہیں اور وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کیلئے سنجیدہ ہیں تو انہیں (ہریش راؤ) اسپیکر کے فارمیٹ میں مکتوب استعفیٰ پیش کرنا چاہئے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر آر اینڈ بی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس ایم ایل اے ہریش راؤ، پارٹی میں کلرک ہیں اور راؤ کی جانب سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو چالینج کرنا بے فیض ہے۔
جمعہ کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے 2لاکھ روپے کے قرض معافی وعدہ کو نافذ کرنے کیلئے چیف منسٹر سے سوال کرنے کا ہریش راؤ کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ سوال کرنے کیلئے موزوں قائم نہیں ہیں جبکہ بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر کے سی آر، ریونت ریڈی سے اس مسئلہ پر بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے پوچھا کہ اگر واقعی ہریش راؤ کسانوں کے تئیں سنجیدہ ہیں اور وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کیلئے سنجیدہ ہیں تو انہیں (ہریش راؤ) اسپیکر کے فارمیٹ میں مکتوب استعفیٰ پیش کرنا چاہئے۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ کانگریس حکومت،15 / اگست تک کسانوں کے 2لاکھ روپے کے قرض کو معاف کرنے کیلئے پر عزم ہے اور حکومت دیگر وعدوں کو روبعمل لانے کیلئے بھی تیار ہے۔
ہریش راؤ نے یادگار شہیداں تلنگانہ پہنچ کر اس کی بے حرمتی کی ہے۔ ان کا چالینج بے کار ہے اور انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے یہ بات کہی۔