شمالی بھارت

بریکنگ: جھارکھنڈ میں ٹرین حادثہ، 6 ہلاک، متعدد زخمی

جھارکھنڈ کے جام تارا میں کلجھاریا ریلوے اسٹیشن پر ایک ایکسپریس ٹرین کی زد میں آنے سے کم از کم 6 مسافرین کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے جام تاڑا میں کلجھاریا ریلوے اسٹیشن پر ایک ایکسپریس ٹرین کی زد میں آنے سے کم از کم 6 مسافرین کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک ٹرین میں آگ لگنے کی خبر سن کر مسافرین میں افراتفری مچ گئی اور وہ ٹرین سے باہر نکل کر کھڑے ہوگئے۔ اس اثنا میں دوسری لائن پر ایک اور تیز رفتار ٹرین آرہی تھی جس کی زد میں آکر 6 مسافرین ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کئی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بھاگلپور سے بنگلور جانے والی انگا ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ سے مسافر اس ٹرین سے اتر گئے تھے کیونکہ وہ آگ سے بچنا چاہتے تھے۔

جب انہوں نے مبینہ آگ سے بچنے کے لئے پٹریوں کے اس پار بھاگنے کی کوشش کی ایک اور لائن پر آرہی ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں 6 مسافر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/FysalAfzal/status/1762872778775052324

مقام حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جام تاڑا کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زخمیوں کو جام تاڑا لانے کے لئے طبی ٹیمیں، چار ایمبولینسیں اور تین بسیں موقع پر پہنچائی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 15 کلومیٹر دور بتایا جاتا ہے۔ حکام کی طرف سے قائم کی گئی ہیلپ لائنیں درج ذیل ہیں:

ہیلپ لائن آسنسول: 7679523874

ہیلپ لائن جام تاڑا: 7679523874

a3w
a3w