تلنگانہ

دینی مدارس کے بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے ہریش راؤ کا وعدہ

سنگاریڈی مسلم ویلفیر کمیٹی کے صدر ایم اے حکیم ایڈوکیٹ اور صدر ٹاؤن بی آر ایس شیخ امجد کے زیراہتمام جمعرات کے روز کنگ پیالیس فنکشن ہال میں منعقدہ اقلیتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے پیش کردہ تجاویز پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔

سنگاریڈی: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے جو بھی کام کئے ہیں، وہ مثالی ہیں۔ سنگاریڈی مسلم ویلفیر کمیٹی کے صدر ایم اے حکیم ایڈوکیٹ اور صدر ٹاؤن بی آر ایس شیخ امجد کے زیراہتمام جمعرات کے روز کنگ پیالیس فنکشن ہال میں منعقدہ اقلیتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے پیش کردہ تجاویز پر عمل کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی

 انہوں نے سنی جماعت، تبلیغی جماعت اور جماعت اسلامی اور جمعیت العلماء کو ایک ہزار گز پر مشتمل قطعہ اراضی دینے، دینی مدارس میں زیر تعلیم بچوں کو ناشتہ فراہم کرنے، آئمہ وموذنین کو ماہانہ 10ہزار روپے مشاہیرہ دینے، سنگاریڈی اور سدا سیو پیٹ میں مسلم قبرستان کیلئے مختص اراضیات کی حصار بندی کرانے کا وعدہ کیا۔

دین دار خان فنکشن ہال کی تعمیر کیلئے2کروڑ روپے کی منظوری کا بھی یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی میں میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بی آ رایس دوبارہ برسر اقتدار آئے گی اور کے چندر شیکھر راؤ تیسری بار چیف منسٹر بنیں گے۔

 انہوں نے عوام بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ متحدہوکر بی آر ایس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔قبل ازیں اس اجلاس میں بی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر اور مقیم ایڈوکیٹ، امتیاز اسحاق صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن، مقبول بھائی، مسعود بن عبداللہ اقلیتی سیل، لکی باسط رشید، معظم افتخار علی،

 لیاقت علی اور پارٹی کے قائدین و علماء، آئمہ وموذنین نے شرکت کی۔ امتیاز اسحاق نے کہا کہ2لاکھ75ہزار جوڑؤں کو شادی مبارک اسکیم سے فائدہ پہونچایا گیا ہے۔جو تلنگانہ میں ایک ریکارڈ ہے۔ چنتا پربھاکر نے حلقہ کے عوام سے انہیں تاریخی کامیابی دلانے کی اپیل کی۔

 مقیم ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے ہریش راؤ کو چند تجاویز پیش کی جس میں غریب خواتین کو ہر طرح سے مدد کرنا شامل ہے، قیوم، بڑے حافظ نے عوام سے بی آر ایس امید وار کو کامیاب کرنے کی اپیل کی۔