مہاراشٹرا

مہاراشٹر کی نئی منتخب مہایوتی حکومت میں حسن مشرف واحد مسلم وزیر! ، پانچویں بار بنے وزیر

مہاراشٹر میں وزیراعلی دیوندر فڑنویس کی کابینہ میں ہوئی توسیع کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ بےجے پی حکومت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار) گروپ کے رکن اسمبلی حسن مشرف واحد مسلم نمائندے ہیں ۔

ممبئی: مہاراشٹر کی نئی منتخب مہایوتی حکومت میں حسن مشرف واحد مسلم وزیر ہیں جنھوں نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ مہایوتی حکومت میں شامل 39 وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج اتوار کو ناگپور میں منعقد ہوئی۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے راج بھون میں ان عوامی نمائندوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا جن میں حسن مشرف واحد مسلم وزیر ہیں۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

ریاستی کابینہ کی توسیع میں بی جے پی کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سمیت 20 وزارتی عہدے ملے ہیں۔ شیوسینا میں ایکناتھ شندے سمیت 12 لوگوں کو وزارتی عہدے ملے ہیں۔ جبکہ این سی پی کو اجیت پوار کو 10 وزارتی عہدے دئے گئے ہیں۔ ان میں سے صرف اجیت پوار نے ایک مسلم کو وزیر بنایا ہے۔

مہاراشٹر میں وزیراعلی دیوندر فڑنویس کی کابینہ میں ہوئی توسیع کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ بےجے پی حکومت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار) گروپ کے رکن اسمبلی حسن مشرف واحد مسلم نمائندے ہیں ۔

ریاست کے گاگل نامی حلقہ انتخاب سے امسال بھی رکن اسمبلی بننے کا شرف حاصل کرنے والے مشرف متعدد مرتبہ وزیر رہ چکے ہے پچھلی ایکناتھ شندئے حکومت کےعلاوہ کانگریس این سی پی حکومتوں میں بھی وہ کابینی وزیر کا عہدہ سنبھال چکے ہیں ۔وہ مغربی مہاراشٹرا کے ممتاز لیڑران میں شمار کئے جاتے ہیں۔

مہاراشٹرا کابینہ میں مسلم نمائندگی کم ہوئی ہے ۔ اس سے قبل ریاستی کابینہ میں چار ، اس کے بعد تین مسلم وزرا تھے۔ سابقہ کابینہ میں دو مسلم وزیر تھے۔ اب مسلم وزرا ء کی تعداد گھٹ کر صرف ایک رہ گئی ہے۔