دہلی

دہلی میں کہرے کا سلسلہ جاری ، ایئرلائنز نے سفری ایڈوائزری جاری کی

ہفتہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجکر دو منٹ پر دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 431 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خطرناک‘ درجے میں آتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت دارالحکومت کی ہوا کا معیار قومی اوسط سے تقریباً 1.6 گنا زیادہ خراب ہے۔

نئی دہلی: دہلی میں آج صبح بھی فضائی آلودگی کی خطرناک سطح اور گھنے کہرے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی اور فضائی آمدورفت بھی متاثر رہی ۔

ہفتہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجکر دو منٹ پر دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 431 ریکارڈ کیا گیا، جو ’انتہائی خطرناک‘ درجے میں آتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت دارالحکومت کی ہوا کا معیار قومی اوسط سے تقریباً 1.6 گنا زیادہ خراب ہے۔

ملک کے بڑے حصوں میں 10 جنوری سے موسمِ سرما کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شمالی اور وسطی ہندستان میں سرد لہر، سرد دن اور گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی ہے۔

قومی دارالحکومت میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسمی اوسط سے تقریباً 2.3 ڈگری کم ہے۔

مختلف ایئرلائنس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

آج سفر کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ تاخیر کے لیے تیار رہیں اور شمالی ہندستان میں جاری کہرے کے پیش نظر ہوائی اڈے پہنچنے کے لیے اضافی وقت رکھیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست