شمالی بھارت

مندروں میں ضابطہ لباس سے متعلق پوسٹرس آویزاں

اترپردیش میں کم ازکم 3 مندروں نے حال ہی میں اپنے احاطوں میں پوسٹرس آویزاں کئے ہیں اور شائستہ لباس نہ پہننے والے کو مندر میں داخلہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ ایک مندر نے مسلمانوں کو بھی مندر میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش میں کم ازکم 3 مندروں نے حال ہی میں اپنے احاطوں میں پوسٹرس آویزاں کئے ہیں اور شائستہ لباس نہ پہننے والے کو مندر میں داخلہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ ایک مندر نے مسلمانوں کو بھی مندر میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
3 بڑی مندروں میں ڈریس کوڈ کانفاذ
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس
جنیوا میں مخالف ِ ہند پوسٹرس

ڈریس کوڈ نافذ کرنے والی مندروں کی تازہ فہرست میں شری رادھا دامودر مندر، متھرا بھی شامل ہے۔ جس نے اِس ضمن میں 21 مئی کو نوٹس جاری کی ہے۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے مندر کو شائستہ لباس پہن کر آئیں۔

ضابطہ لباس تمام بھکتوں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ مندر کے انتظامیہ کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ بیان دیا گیا ہے۔

مظفرنگر کی شری بالاجی مہاراج مندر نے حالیہ عرصہ میں سب سے پہلے ضابطہ لباس کے بارے میں نوٹس جاری کی تھی۔ 16 مئی کو بالاجی مندر کی کمیٹی کا ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس میں بھکتوں خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کے مندر کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مظفر نگر کی مندر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 18 مئی کو علیگڑھ کی شری گلہری جی مندر نے بھی ایسے ہی پوسٹر لگادیے تھے۔ یہ مندر آل انڈیا اودھوت یوگی مہاسبھا کے تحت ہے۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ اس کے قومی صدر ہیں۔ علیگڑھ کی 100 سے زیادہ مندریں اودھوت یوگی مہاسبھا کے تحت ہیں۔

a3w
a3w