حیدرآباد

حضرت خالد بن ولیدؓ کی زندگی امت کے لیے مشعلِ راہ: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

انہوں نے کہا کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیاں محبت، اتحاد، اخوت اور خیر خواہی کا بہترین نمونہ تھیں، جن سے انسانیت قیامت تک رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤس، نامپلی حیدرآباد کے خطیب و امام مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ایک بیان میں کہا کہ جلیل القدر صحابیِ رسول ﷺ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی مبارک زندگی پوری امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

انہوں نے کہا کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگیاں محبت، اتحاد، اخوت اور خیر خواہی کا بہترین نمونہ تھیں، جن سے انسانیت قیامت تک رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔

مولانا نے کہا کہ حضرت خالد بن ولیدؓ کو رسول اکرم ﷺ نے "سیف اللہ” کا اعزاز عطا فرمایا، اور آپ کی بہادری، حکمتِ عملی، تدبر اور اللہ پر مکمل بھروسہ پوری دنیا کے لیے ایک عملی مثال ہے۔ اسلام کی فتوحات میں آپ کا کردار تاریخ اسلام کے روشن ترین ابواب میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب امت مختلف چیلنجز سے دوچار ہے، صحابۂ کرام کی حیاتِ طیبہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اتحاد، اخلاق، اخلاص اور دین سے مضبوط تعلق ہی کامیابی کا حقیقی راستہ ہے۔ مولانا نے زور دے کر کہا کہ حضرت خالد بن ولیدؓ کی زندگی جدوجہد، قربانی اور دین کی سربلندی سے تعبیر ہے، جسے آج کے نوجوانوں کو سمجھنا اور اپنا عملی نمونہ بنانا چاہیے۔

مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے نوجوان نسل، طلبہ اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سیرتِ صحابہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنی زندگی میں نافذ کریں، کیونکہ یہ نہ صرف ایمان کو تازہ کرتی ہے بلکہ انسان کو با کردار اور با مقصد بناتی ہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ میں اتحاد، بھائی چارہ اور خیر خواہی کو فروغ عطا فرمائے اور ہمیں صحابۂ کرام کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین۔