حیدرآباد

کے سی آر کی درخواست پر ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس نرسمہا ریڈی کی زیر قیادت تشکیل کردہ واحد رکنی کمیشن کی تشکیل کے احکام کو رد کرنے کی اپیل کی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دائر کردہ عرضی کو سماعت کیلئے قبول کرنے کے بارے میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
11 ریاستوں کی جیلوں میں ذات پات کی بنیاد پر بھیدبھاؤ

کے سی آر نے اپنی عرضی میں عدالت العالیہ سے جسٹس ایل نرسمہا ریڈی کمیشن کی کاروائیوں پر روک لگا نے کی اپیل کی ہے جبکہ کانگریس حکومت نے بی آر ایس دور میں برقی خریدی معاہدوں اور دو نئے تھرمل پاور پلانٹس کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے نرسمہا ریڈی کمیشن تشکیل دیا ہے۔

چیف جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس انیل کمار جو کنٹی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ایڈوکیٹ جنرل اے سدرشن ریڈی کے دلائل کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس نرسمہا ریڈی کی زیر قیادت تشکیل کردہ واحد رکنی کمیشن کی تشکیل کے احکام کو رد کرنے کی اپیل کی تھی۔

 عدالت نے جمعرات کے روز کے سی آر کے وکیل کے دلائل کی سماعت کی اور مزید سماعت کیلئے کارروائی کو جمعہ تک ملتوی کردیا تھا۔ ایڈوکیٹ جنرل نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل کو مسترد کردیا کہ کمیشن یکطرفہ کارروائی کررہا ہے۔ قبل ازیں ہائی کورٹ رجسٹری نے عرضی کو نمبر الاٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 کیونکہ رجسٹری نے شخصی معاملہ میں ہائی کورٹ کے سابق جج کے نام کو گھسیٹنے پر اعتراض کیا تھا۔ کے سی آر کے وکیل آدتیہ سوندھی نے کہا کہ مدعا علیہ کے طور پرنرسمہا ریڈی کا نام لینا ضروری تھی۔

ہائی کورٹ نے رجسٹری کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کے سی آر کی عرضی کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم د یا اور کہا کہ بنچ اس بات پر فیصلہ کرے گی آیا عرضی کو سماعت کیلئے قبول کیا جائے۔

a3w
a3w