تلنگانہ

سڑک حادثہ میں ہیڈکانسٹیبل ہلاک

تلنگانہ کی کوداڑ۔جڑچرلہ شاہراہ پر کل شب پیش آئے سڑک حادثہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کوداڑ۔جڑچرلہ شاہراہ پر کل شب پیش آئے سڑک حادثہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

پولیس نے بتایا کہ ملے پلی منڈل سے ماچرلہ کی سمت جانے والے آٹو کو ہیڈ کانسٹیبل نے روکا اور وہ آٹوڈرائیور کے ساتھ بات کررہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے لاری نے آٹوکو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

اس کی شناخت 57سالہ ایم داسو کے طورپر کی گئی ہے۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ہیڈکانسٹیبل موقع پر ہی ہلا ک ہوگیااورآٹو میں سفر کرنے والے د س مسافرین شدید زخمی ہوگئے۔

اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طورپر وہاں پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ ہیڈکانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔

زخمیوں کی شناخت آندھراپردیش کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔