شمالی بھارت

گیان واپی کیس میں سماعت ملتوی

انجمن انتظامیہ کمیٹی نے وارانسی کی عدالت میں مقدمہ دائر کیاہے جس میں درخواست گزارنے کاشی وشواناتھ مندرسے متصل گیان واپی مسجد کے مقام پرمندرکوبحال کرنے کی گزارش کی ہے۔

پریاگ راج: الہ آبادہائیکورٹ نے پیر کے روز انجمن انتظامیہ کمیٹی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی جس کے ذریعہ وارانسی میں گیان واپی مسجد کے مقام پرمندرکی بحالی کیلئے ایک مقدمہ کوقبول کرنے کوچالینج کیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
سنبھل جامع مسجد کی آہک پاشی میں کیا برائی ہے؟: الٰہ آباد ہائی کورٹ
تین طلاق قانون کے جواز کو چالینج، سپریم کورٹ میں تازہ درخواست
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع

 چیف جسٹس پریتنکردیواکرنے درخواست گزار کے وکیل کی گزارش پر یہ حکم جاری کیا۔ انجمن انتظامیہ کمیٹی نے وارانسی کی عدالت میں مقدمہ دائر کیاہے جس میں درخواست گزارنے کاشی وشواناتھ مندرسے متصل گیان واپی مسجد کے مقام پرمندرکوبحال کرنے کی گزارش کی ہے۔

 ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے اس کیس کو واحد رکنی بنچ سے واپس لے لیاتھاجواس معاملہ کی2021 سے سماعت کررہاتھا۔بعدازاں انہوں نے کہاتھاکہ عدالتی اصولوں، عدالتی ڈسپلن کے مفاد میں اورکیسس کی لسٹنگ میں شفافیت کی خاطر انتظامی عہدیداروں کویہ فیصلہ لیاہے۔