درگاہ اجمیر کو مہادیو مندر قرار دینے والی درخواست پر سماعت ہوگی
عدالت کی جانب سے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیے جانے کے بعد ملک بھر کے سیاست دانوں، مسلم رہنماؤں اور ہندو تنظیموں کے سرکردہ افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ کو سنکٹ موچن مہادیو مندر قرار دینے والی عرضی پر اجمیر سول کورٹ ویسٹ میں کل سماعت ہوگی۔
اجمیر کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) نے 27 نومبر کو ہندو سینا کے قومی صدر، دہلی کے رہائشی وشنو گپتا کی دعویٰ عرضی کو قبول کرتے ہوئے تین فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 دسمبر کو پیشی کی تاریخ پر جواب دینے کو کہا ہے۔ یہ فریق ہیں، اقلیتی امور کی وزارت، درگاہ کمیٹی اور محکمہ آثار قدیمہ (اے سی آئی) ہیں۔
عدالت کی جانب سے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیے جانے کے بعد ملک بھر کے سیاست دانوں، مسلم رہنماؤں اور ہندو تنظیموں کے سرکردہ افراد نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اجمیر درگاہ شریف سے وابستہ انجمن کمیٹیوں اور درگاہ دیوان دونوں نے کھلے طور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر عدالت میں فریق بننے کی بات بھی کہی تھی۔