آندھراپردیش

چندرابابو کی درخواست پر بدھ کو سپریم کورٹ کی سماعت

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی جانب سے داخل کردہ خصوصی مرافعہ کی سماعت سپریم کورٹ میں بدھ کو کی جائے گی۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی جانب سے داخل کردہ خصوصی مرافعہ کی سماعت سپریم کورٹ میں بدھ کو کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

چندرابابو کی طرف سے ان کے وکلا نے موشن میموداخل کیا تھا جس کی سماعت چیف جسٹس چندراچورنے بدھ کو کرنے سے اتفاق کیا۔

اس معاملہ کی سماعت کس بنچ پر ہوگی اس کافیصلہ منگل کی شام تک ہوجائے گا۔چندرابابوکے وکلا نے دلیل دی ہے کہ انسداد رشوت خوری قانون کی دفعہ 17کے تحت گورنر سے اجازت لئے بغیر اسکل ڈیولپمنٹ اسکام معاملہ درج کیاگیا ہے۔

انہوں نے اس معاملہ کوکالعدم قراردینے کی خواہش کی ہے۔

a3w
a3w