جرائم و حادثات
تیراکی کے دوران دل کا دورہ، پولیس کانسٹبل کی موت
اس کو فوری طورپر علاج کے لئے منچرالش کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کومردہ قراردیا۔یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ستیش کو 2008میں پولیس کی ملازمت حاصل ہوئی تھی۔

حیدرآباد: تیراکی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔یہ کانسٹیبل جس کی شناخت منچریال پولیس اسٹیشن سے وابستہ 40سالہ پی ستیش کے طورپر کی گئی ہے،منچریال ضلع کے نرساپور منڈل کی کول کمیکل کامپلکس کالونی میں واقع ایک سوئمنگ پول میں تیراکی کررہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔
اس کو فوری طورپر علاج کے لئے منچریال کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کومردہ قراردیا۔یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ستیش کو 2008میں پولیس کی ملازمت حاصل ہوئی تھی۔
اس نے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں خدمات انجام دی تھیں اور وہ تقریبا ایک سال سے منچریال میں تعینات تھا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کے اعلی عہدیداروں نے اس کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔