آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

وشاکھاپٹنم: آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع کے پینڈورتی منڈل کے چنتلا اگراہارم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت کے واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملا پروین کمار نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اہلیہ اور دو بچوں کو زہر دے دیا، جس کے بعد اس نے بھی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

پولیس اس بات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر کن حالات کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا۔ اہل خانہ اور مقامی افراد سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔