جرائم و حادثات

امریکہ میں دلخراش سڑک حادثہ، 4 افراد ہلاک، 2 حیدرآبادی بھی شامل

حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت آریان رگھونات اورمپتی، فاروق ، لوکیش پالا چرل اور درشنی واسودیو کے طورپر کی گئی۔ اورمپتی اور ان کے دوست شیخ فاروق ڈلاس میں اپنے بھائی سے ملنے کے بعد واپس ہورہے تھے۔ لوکیش پالا چرل بینٹن ول جارہے تھے تاکہ اپنی بیوی سے ملاقات کرسکیں۔

نئی دہلی: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ یہ حادثہ 5 گاڑیوں کے درمیان پیش آیا۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب یہ چاروں کار پولنگ ایپ کے ذریعہ جڑے تھے اور بینٹن ول کی طرف جارہے تھے۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

حادثہ کے نتیجہ میں ایس یو وی کار میں آگ لگ گئی اور ان یہ چاروں جھلس گئے۔ حکام ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ ان کی شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت آریان رگھونات اورمپتی، فاروق شیخ، لوکیش پالا چرل اور درشنی واسودیو کے طورپر کی گئی۔ اورمپتی اور ان کے دوست شیخ فاروق ڈلاس میں اپنے بھائی سے ملنے کے بعد واپس ہورہے تھے۔ لوکیش پالا اپنی سے ملاقات کرنے کی لئے چرل بینٹن ول جارہے تھے۔

درشنی واسودیو جنہوں نے یونیورسٹی آف ٹیکساس سے ماسٹرز مکمل کیا تھا اور امریکہ میں ملازمت کررہی تھیں اپنے انکل سے ملنے جارہی تھیں ۔ درشنی کے والد نے تین دن پہلے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی۔

اُنہوں نے کہاکہ کل شام اُنہوں نے تین دیگر افرادکے ساتھ کارپولنگ کی۔ تقریباً 3 بجے سے 4 بجے تک وہ مسلسل مسیج کررہی تھیں لیکن 4 بجے کے بعد سے ان سے اور اُن کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر تین طلبہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے ایس یو وی کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔ حادثہ کے ساتھ ہی گاڑی میں آگ لگ گئی اور تمام طلبہ موقع پرہی جل کر خاکستر ہوگئے۔ حکام ڈی این اے فنگر پرنٹنگ اور دانتوں اور ہڈیوں کے باقیات کے ذریعہ ان کی شناخت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں طویل ویک اینڈ کے باعث نعشوں کی شناخت کے عمل میں تاخیر ہورہی ہے جس سے متاثرہ خاندانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

a3w
a3w