حیدرآباد
راجندر نگر کے ایک فلیٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
مقامی افراد نے بتایا کہ پہلے آگ ایک فلیٹ میں لگی جو آہستہ آہستہ پھیلتی چلی گئی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہاتھا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی دیگر فلیٹس میں رہنے والے جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگر، حیدرگوڑہ کے جناپریہ اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ پہلے آگ ایک فلیٹ میں لگی جو آہستہ آہستہ پھیلتی چلی گئی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہاتھا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی دیگر فلیٹس میں رہنے والے جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
دو فائر انجنوں سے آگ پر قابو پالیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کے وقت فلیٹ میں کوئی نہیں تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ اس واقعہ میں مالی نقصان کافی زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایاجارہا ہے۔