انٹرٹینمنٹ

یو اے ای حکومت نے رجنی کانت کو گولڈن ویزا دیا

رجنی کانت نے کہاکہ میں ابوظہبی حکومت اور اپنے دوست یوسف کا اس ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور تمام تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں لولو گروپ کے سی ایم ڈی علی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ممبئی: جنوبی ہندوستانی فلموں کے میگا اسٹار رجنی کانت کو متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے گولڈن ویزا دیا ہے۔

رجنی کانت حال ہی میں ابوظہبی گئے، جہاں انہیں گولڈن ویزا ملا۔ رجنی کانت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ساجھاکرکے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رجنی کانت نے ابوظہبی حکومت اور لولو گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ایم اے یوسف علی کا بھی اس کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر رجنی کانت کی کئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی جا رہی ہیں، جس میں وہ ابوظہبی حکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے ابوظہبی حکومت کی طرف سے یہ باوقار یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنا بہت اعزاز کی بات ہے۔

 میں ابوظہبی حکومت اور اپنے دوست یوسف کا اس ویزا کی سہولت فراہم کرنے اور تمام تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں لولو گروپ کے سی ایم ڈی علی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

a3w
a3w