اے پی میں دلخراش سڑک حادثہ ،9 مزدور موقع پر ہی ہلاک
اس حادثہ میں 9 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ 12 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق راجم پیٹ منڈل کے اسوکا پلی اور تروپتی ضلع کے وینکٹ گری منڈل کے وڈی ویڈو، کلواکنتلا علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 21 مزدور آم کی فصل توڑنے کے لیے آئے تھے۔ ا
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے ریڈی چرو علاقہ میں اتوار کی رات ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں آموں سے بھری ہوئی ایک لاری اُلٹ گئی۔
اس حادثہ میں 9 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ 12 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق راجم پیٹ منڈل کے اسوکا پلی اور تروپتی ضلع کے وینکٹ گری منڈل کے وڈی ویڈو، کلواکنتلا علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 21 مزدور آم کی فصل توڑنے کے لیے آئے تھے۔ ا
توار کو آموں کے ساتھ وہ تمام مزدور ایک لاری میں بیٹھ کر ریلوے کوڈور مارکٹ کی طرف جا رہے تھے۔جب یہ لاری پلم پیٹ منڈل کے ریڈی چرو علاقہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں مزدور آموں کے نیچے دب گئے۔
صرف ایک مزدور شیوامعمولی زخمی ہوا لیکن اس کی بیوی چٹی اما (25) ، سبرتنما (45) ، درگیا (32) ، سرینو (33) ، لکشمی دیوی (36) ، رادھا (39) ، گجّلا رمنا (42) ، وینکٹ سبّما (37) موقع پر ہی ہلاک گئے۔ ایک اور مزدور مونی چندرا (38) کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ چل بسا۔
زخمیوں میں وینکٹیش، وینکٹیا، جی. سرینو، جی. لکشمی، وینکٹا رمنا، سدّما، جی. وینکٹیش، پولی وینکٹیش، پولما، چنچو لکشمی، اور گنگامّا شامل ہیں۔اس واقعہ پر ضلع کے انچارج وزیر بی سی جناردھن ریڈی اور وزیر رام پرساد ریڈی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔