انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

‘دی آرچیز’ کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ نظر آئیں گے، مداح کنگ خان اور ان کی بیٹی سہانا کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےتاب تھے کہ اچانک بُری خبر آگئی۔

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ڈنکی اسٹار شاہ رخ خان نے ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو حیران کیا جبکہ اُن کی بیٹی سہانا خان نے اپنی ڈیبیو فلم ‘دی آرچیز’ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس فلم میں سہانا خان کی اداکاری پر تنقید کی گئی۔

متعلقہ خبریں
سوناکشی سنہا کی سالگرہ، والد شتروگھن سنہا نےشیئر کی خاص تصویریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
سہانا خان نے کی عالیہ بھٹ کی تعریف
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا

‘دی آرچیز’ کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ہمراہ نظر آئیں گے، مداح کنگ خان اور ان کی بیٹی سہانا کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےتاب تھے کہ اچانک بُری خبر آگئی۔

میڈیا کے مطابق سوجوائے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سہانا نے یتیم لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا اور شاہ رخ خان فلم میں اس یتیم لڑکی کو بچاتے لیکن اب اداکار نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد یہ فلم غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ فلم نہ کرنے کا فیصلہ سہانا خان کی ڈیبیو فلم ’دی آرچیز‘ پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ آنے والی فلموں میں بھی اُن کی بیٹی کا موازنہ ساتھی اداکاروں سے کیا جائے۔

واضح رہے کہ سال 2023 میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلم دی، جن میں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ شامل ہیں۔ ان سُپر ہٹ فلموں کی کامیابی کے اعزاز میں 10 جنوری کو نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کو ’انڈین آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔

a3w
a3w