آندھراپردیش

آندھراپردیش میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ

اعظم ترین درجہ حرارت کرنول اور نندی گاما میں 37 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تاہم ایجنسی اور مضافاتی علاقوں میں رات کے وقت سردی کا اثر اب بھی برقرار ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے دو سے تین ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
گرمی کی لہر: تعلیمی اداروں کو 18 جون تک بند رکھنے کی ہدایت
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

اعظم ترین درجہ حرارت کرنول اور نندی گاما میں 37 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تاہم ایجنسی اور مضافاتی علاقوں میں رات کے وقت سردی کا اثر اب بھی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ اب شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے جنوب مغربی خلیج

بنگال اور بحر ہند میں داخل ہو گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔


ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر پیر کو ساحلی آندھرا اور رائل سیما کے کئی اضلاع میں گرج چمک اور بجلی گرنے کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مشرقی گوداوری کے اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی سے اوسط بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مغربی گوداوری، ایلورو، کرشنا، این ٹی آر، گنٹور، چتور، تروپتی اور انامیا اضلاع میں بعض مقامات پر بجلی گرنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔