ایشیاء

چین میں شدید بارش، 11 افراد ہلاک

شہر میں طوفان ڈوکسوری کے زیر اثر 29 جولائی سے خاص طور پر مغربی، جنوب مغربی اور جنوبی حصوں میں مسلسل شدید بارش ہو رہی ہے۔

بیجنگ: چین میں موسلادھاربارش سے اب تک 11 لوگوں کی موت چکی ہے جبکہ 27 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اموات کی زیادہ سے زیادہ تعداد، مینٹوگو میں چار اور فانگشن میں دو کی اطلاع ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

 اس کے علاوہ چانگپنگ ضلع میں چار اور ہیڈیان ضلع میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ لاپتہ ہونے والے 27 افراد میں مینٹوگو میں 13، چانگپنگ میں 10 اور فانگشان میں چار افراد شامل ہیں۔

شہر میں طوفان ڈوکسوری کے زیر اثر 29 جولائی سے خاص طور پر مغربی، جنوب مغربی اور جنوبی حصوں میں مسلسل شدید بارش ہو رہی ہے۔

منگل کی صبح 6 بجے تک بیجنگ میں اوسط بارش 257.9 ملی میٹر درج کی گئی جبکہ شہری علاقوں میں اوسط بارش 235.1 ملی میٹر تھی۔ مینٹوگو اور فانگشن میں اوسط بارش بالترتیب 470.2 ملی میٹر اور 414.6 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔ بارش کی وجہ سے شہر بھر میں تقریباً 127,000 افرادکو دوسری جگہ ٹھہرایا گیا ہے۔