دیگر ممالکسوشیل میڈیا

Video : جنوبی کوریا میں بھگدڑ، 120 افراد ہلاک

سیول کے اٹائی وون ڈسٹرکٹ میں آج ہالووین تقاریب کے دوران ہلاکت خیز بھگدڑ میں تقریبا 120 افراد ہلاک جبکہ دیگر 100 زخمی ہوگئے۔

سیول: سیول کے اٹائی وون ڈسٹرکٹ میں آج ہالووین تقاریب کے دوران ہلاکت خیز بھگدڑ میں تقریبا 120 افراد ہلاک جبکہ دیگر 100 زخمی ہوگئے۔ محکمہ فائر کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

خبررساں ایجنسی (یوون ہاک) کی اطلاع کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ چوئی سیانگ بیم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اٹاویون ڈسٹرکٹ میں نائٹ لائف میں ہیملٹن ہوٹل کے قریب بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔

https://twitter.com/Reuters/status/1586435197612032014

باور کیا جاتا ہے کہ ہوٹل کے قریب ایک تنگ گلی میں کثیر تعداد میں لوگوں کے داخل ہوجانے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ صدر یوون سوک یول نے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد پہنچائی جائے اور ان کا علاج کرایا جائے۔

انہوں نے اٹاویون میں ہنگامی میڈیکل آفس عہدیداروں کو تعینات کرنے اور بستروں کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی۔ علحدہ اطلاع کے بموجب جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے وسطی علاقے میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 120 ہو گئی ہے۔یہ واقعہ ہفتہ کومقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔

یونگسن فائراسٹیشن کے سربراہ چوئی سنگ بیوم نے بتایا کہ مذہبی تیوہار ہالووین کی تقریبات کے دوران میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک تنگ گلی سے گذررہی تھی۔اس دوران میں ان میں دھکم پیل شروع ہوگئی اور بھگدڑ مچ گئی۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے کیونکہ ابھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جنوبی کوریا کی نیشنل فائرایجنسی کے ایک عہدہ دار مون ہیون جو نے کہا کہ ”علاقہ ابھی تک افراتفری کا شکار ہے اورہم زخمی ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کا پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں“۔جائے وقوعہ کے نزدیک واقع اسپتالوں میں منتقل کیے گئے زخمی افراد میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی سینئرمعاونین کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کی اور علاقے میں ہنگامی طبی ٹیموں کو بھیجنے کا حکم دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی اصل وجوہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔