حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

اچانک بارش کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر بارش کا پانی بھر گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حیدرآباد شہر میں آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد اور سکندرآباد کے کئی علاقوں میں اتوار کی شام دھواں دھار بارش ہوئی۔ اچانک شہر گھنے کالے بادلوں میں چھا گیا۔ اس کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بوئن پلی، تروملاگیری، الوال، مریدوپلی، چلکالا گوڈا، پیراڈائز، بیگم پیٹ، کاواڈی گوڈا، باگلنگمپلی اور جواہر نگر میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 خیریت آباد، ارمنزیل، پنجا گٹہ، بنجاراہیل، جوبلی ہلز، بورابنڈہ، امیرپیٹ، یوسف گوڈا، مشیرآباد، چکداپلی، گاندھی نگر، ڈومالاگڈا آر ٹی سی کراس روڈ، بھولک پور اور نارائن گوڈا علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ حمایت نگر، کوٹھی، عابڈس، نامپلی، بشیرباغ، چادرگھاٹ، ملک پیٹ، سعیدآباد، چمپاپیٹ، میڑچل، کندلاکویا، ڈنڈیگل کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

 اچانک بارش کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر بارش کا پانی بھر گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حیدرآباد شہر میں آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے۔ اور مزید کہا گیا ہے کہ موسلادھار بارش کا امکان ہے اس کے بعد ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

a3w
a3w