حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلادھار بارش، ٹریفک نظام درہم برہم

تیز بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک جام ہو گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں جمعہ کی شام ایک بار پھر موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک جام ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

شام کے اوقات اچانک آسمان ابرآلود ہوگیا اور 4 بجے سے 5 بجے تک شہر بھر میں موسلا دھار بارش جاری رہی۔ پنجہ گٹہ، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، گچی باؤلی، کونڈاپور، مہدی پٹنم، سکندرآباد، حسین ساگر اور دیگر علاقوں میں بارش سے برقی سربراہی میں بھی خلل پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید بارش کا امکان ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔