تعلیم و روزگار

گرمائی اسلامی کورسس کا آغاز

طلبہ کو آداب‘توحید ورسالت‘ناظرہ قرآن مجید مع تجوید‘ سیرت النبیؐ‘فضائل ومسائل نماز‘تاریخ اسلام‘ حقوق اللہ و حقوق العباد کے علاوہ ضروری دینی مسائل سے واقف کروایا جائے گا۔

حیدرآباد: شیخ خواجہ محی الدین قادری صدر مدرس کی اطلاع کے بموجب مدرسہ آصفیہ کے زیر اہتمام اسکول اور کالج کے طلباء وطالبات کے لئے گرمائی اسلامی کورسس یکم تا 31 مئی صبح 9:30 تا 12 بجے دن جامع مسجد برکت ولا‘ روڈ نمبر 7‘ بنجارہ ہلز میں منعقد کیا جارہا ہے۔

جس میں طلبہ کو آداب‘توحید ورسالت‘ناظرہ قرآن مجید مع تجوید‘ سیرت النبیؐ‘فضائل ومسائل نماز‘تاریخ اسلام‘ حقوق اللہ و حقوق العباد کے علاوہ ضروری دینی مسائل سے واقف کروایا جائے گا۔

کورس کے اختتام پر سند اور انعامات بھی عطا کئے جائیں گے۔ داخلہ کے لئے فون 87907578833 یا 9989009123 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔