وقار آباد میں موسلا دھار بارش، مکان کی دیوار منہدم، لکنا پور پر اجیکٹ زیر آب
واضح رہے کہ رنگاریڈی، ناگرکرنول، وقارآباد کے کچھ حصوں، کریم نگر اور نارائن پیٹ میں موسلا دھاربارش ریکارڈ کیجارہی ہے، چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے ضلع کلکٹرس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وقار آباد کے پر گی منڈل کے رام ریڈی پلی گاوں میں مو سلا دھار بارش کے باعث ایک بوسیدہ مکان کی دیوار منہدم ہو گئی۔ یہ مکان الا وونی چننما نامی خاتون کا بتا یا گیا ہے۔
جس وقت یہ دیوار منہدم ہو ئی الا وونی چننما گھر کے دوسرے کمرے میں مقیم تھی۔ اس حادثہ میں وہ محفوظ رہی۔ وقار آباد کے پر گی منڈل میں گزشتہ تین روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ رنگاریڈی، ناگرکرنول، وقارآباد کے کچھ حصوں، کریم نگر اور نارائن پیٹ میں موسلا دھاربارش ریکارڈ کیجارہی ہے، چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے ضلع کلکٹرس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جو پسماندہ طبقات کے بل اور تلنگانہ کی ذات پات کی مردم شماری سے متعلق میٹنگوں کے لئے دہلی میں ہیں، نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ تمام محکموں کے ساتھ باقاعدگی سے صورتحال کا جائزہ لیں۔
دوسری جانب وقار آباد ضلع کے لکنا پور پراجیکٹ مکمل زیر آب ہو چکا ہے۔ پانی کے اوورفلو منظر کو دیکھنے کے لئے لوگ یہاں جمع ہو رہے ہیں۔