بھارت

این کلائی سیلوی‘ سی ایس آئی آر کی پہلی خاتون سربراہ

سینئرسائنسداں این کلائی سیلوی کو کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(سی ایس آئی آر) کی پہلی خاتون ڈائرکٹرجنرل مقرر کیاگیا ہے۔

نئی دہلی: سینئر سائنسداں این کلائی سیلوی کو کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ(سی ایس آئی آر) کی پہلی خاتون ڈائرکٹرجنرل مقرر کیاگیا ہے۔

یہ ادارہ ملک میں 38 ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کنسورشیم ہے۔ وہ لیتھیم ایان بیاٹریز کے موضوع پر کام کیلئے جانی جاتی ہیں۔

ان کا تقرر دوسال کیلئے ہوا ہے۔ وہ ٹاملناڈو کے ضلع ترونلویلی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کی تعلیم ٹامل میڈیم اسکول میں ہوئی تھی۔