تلنگانہ

تلنگانہ: خاتون چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں ہلاک

چرلہ پلی اسٹیشن پر ٹرین کھڑی ہونے کے دوران وہ کوچ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک پلیٹ فارم اور پٹری کے درمیان گر پڑی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام

پولیس کے مطابق، 32 سالہ شویتا، جو حیدرآباد کے ترمل گری علاقہ سے تعلق رکھتی تھی، لنگم پلی سے راجمندری جانے والی 12806 نمبر ٹرین میں سفر کر رہی تھی۔

چرلہ پلی اسٹیشن پر ٹرین کھڑی ہونے کے دوران وہ کوچ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ اچانک پلیٹ فارم اور پٹری کے درمیان گر پڑی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی ایف اے کے ایس آئی بی انیل کمار اور جی آر پی کانسٹیبل نارائن نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ چلتی ٹرین میں چڑھنے یا اترنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔