تلنگانہ
اے پی میں شدید بارش کا امکان۔سریکاکلم ضلع میں اسکولس کو تعطیل
کلکٹر سوپنل دنکر پنڈکر نے ماہی گیروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مچھلی کے شکار کے لیے دریا میں نہ جائیں۔ ندی کنارے رہنے والے عوام کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حیدرآباد: شمالی آندھرا کے اضلاع میں شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے جس کے بعد سریکاکلم ضلع انتظامیہ چوکس ہوگیا ہے۔
سرکاری و خانگی اسکولوں کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی مراکز کو آج بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ناگاوالی ندی میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو اور وزیر اچم نائیڈو نے عہدیداروں کو کئی ہدایات دیں۔
کلکٹر سوپنل دنکر پنڈکر نے ماہی گیروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مچھلی کے شکار کے لیے دریا میں نہ جائیں۔ ندی کنارے رہنے والے عوام کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔