تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسلادھار بارش کا امکان

آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی گرنے اور 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تلنگانہ کے کئی اضلاع میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے کھمم، نلگونڈہ، سوریا پیٹ، رنگاریڈی، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگر، ناگرکرنول، واناپارتھی، نارائن پیٹ، جوگلمبا گڈوال اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
نرمل: ڈاکٹر ساجد معراج کو ڈی سی سی صدر کی جانب سے پرتپاک تہنیت
لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی نرمل کا ہائیکورٹ ایڈوکیٹ محترمہ ولادمیر خاتون کے ہاتھوں افتتاح
نرمل میں تلنگانہ یوم تعلیم کا شاندار انعقاد، پانچ اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق 10 جون کو ریاست کے نرمل، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں بھی ایسی ہی صورتحال رہنے کی امید ہے۔

ریاست کے وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اور نارائن پیٹ اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر 11 جون کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی گرنے اور 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اگلے سات دنوں کے دوران ریاست میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔ ریاست کے جنگاؤں ضلع میں مختلف مقامات پرگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش ہوئی۔

اسی دوران تلنگانہ میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ جمعرات کو ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت عادل آباد میں 40.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔