حیدرآباد

ہیلی کاپٹر حادثہ، ہلاک لیفٹیننٹ کرنل کی تلنگانہ میں آخری رسومات متوقع

لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی اور ان کے معاون پائلٹ جینت اے اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جو ارونا چل پردیش کے ضلع مغربی کامنگ میں منڈالا کے قریب جمعرات کے روز حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔

حیدرآباد: ارونا چل پردیش میں فوج کے چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک دوپائلٹوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی کی آخری رسومات کل18 مارچ کو یہاں انجام دی جائیں گی۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی سے فارغ التحصیل ریڈی گزشتہ 20 برسوں سے فوج سے وابستہ تھے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
اروناچل میں مشتبہ انتہاپسند نے سابق رکن اسمبلی کو گولی ماردی

 خاندان کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پسماندگان میں بیوی، دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ان کی اہلیہ فوج میں ڈینٹل ڈاکٹر ہیں۔ جب ریڈی کی عمر 35 سال تھی تب سے ان کا خاندان شہر کے ملکاجگری علاقہ میں مقیم ہے۔ ریڈی، ضلع پدادری بھونگیر کے موضع بوملا را مارام کے متوطن بتائے گئے ہیں۔

 لیفٹیننٹ کرنل وی وی بی ریڈی اور ان کے معاون پائلٹ جینت اے اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جو ارونا چل پردیش کے ضلع مغربی کامنگ میں منڈالا کے قریب جمعرات کے روز حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ توقع ہے کہ ر یڈی کی لاش، آج شام تک بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچ جائے گی۔