تلنگانہ
تلنگانہ میں آئندہ 4 دنوں کے دوران شدید بارش کا امکان
کل آصف آباد، منچرالھ، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے کہا کہ پیر کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا ان اضلاع میں امکان ہے۔

حیدرآباد: وسطی و متصل شمالی خلیج بنگال کے دباو کا علاقہ کم دباو کے علاقہ میں شدت اختیار کر گیا ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چار دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
کل آصف آباد، منچریال، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے کہا کہ پیر کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا ان اضلاع میں امکان ہے۔