تلنگانہ

حج 2024 کے لئے درخواست فارمس کے ادخال کا آغاز

حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلامیہ کے بموجب حج 2024 کے لئے درخواستوں کو پر کرنے کا عمل آن لائن 4 /دسمبر سے شروع ہوگیا جو 20 /دسمبر تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد: حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کے لئے آج سے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان

حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلامیہ کے بموجب حج 2024 کے لئے درخواستوں کو پر کرنے کا عمل آن لائن 4 /دسمبر سے شروع ہوگیا جو 20 /دسمبر تک جاری رہے گا۔

حج درخواست فامس پر کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ http://hajcommittee.gov.in پر یا انڈرائیڈ موبائیل ایپ ”Haj Suvidha” پر داخل کرسکتے ہیں۔

درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ حج درخواست فارم داخل کرنے سے قبل رہنمایانہ خطوط /عہد و پیماں کا مطالعہ کریں۔

a3w
a3w