تلنگانہ

تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع کے کئی منڈلوں میں شدید بارش

مُلگ ضلع کے وینکٹا پورم منڈل میں سب سے زیادہ 8.2 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع کے کئی منڈلوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی تالاب اور جھیلیں لبریز ہوگئیں اور کئی مواضعات و قصبوں میں پانی جمع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

مُلگ ضلع کے وینکٹا پورم منڈل میں سب سے زیادہ 8.2 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھوپال پلی ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے نہروں کی سطح میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

شدید بارش سے ضلع میں دریائے گوداوری ندی کی سطح بڑھ گئی ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

مُلگ ضلع میں ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ محبوب آباد ضلع میں، بیارام منڈل میں ایک پرائمری اسکول میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

a3w
a3w