مشرق وسطیٰ

چیلنجوں پر قابو پانے میں ایران کی مدد کرنا آگے "بڑا امتحان” ہوگا : پزشکیان

پزشکیان نے اپنی انتظامیہ کو درپیش چیلنجنگ حالات کو تسلیم کیا اور تناؤ کو کم کرنے اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تہران: ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک کو "رکاوٹوں، چیلنجوں اور بحرانوں” پر قابو پانے میں مدد کرنا آگے کا "بڑا امتحان” ہوگا۔

متعلقہ خبریں
شہباز شریف کابینہ کے 19 وزرا کی حلف برداری
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری

سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آراین اے نے یہ اطلاع دی ہے۔ مسٹر پزشکیان نے یہ بات تہران میں امام خمینی کے مقبرے پر حامیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہی۔ پزشکیان کو ملک کے 14ویں صدارتی انتخابات میں سخت گیر امیدوار سعید جلیلی کے خلاف دوسرے مرحلے کے مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا۔

انہوں نے ایران کے عوام کی خدمت کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا اور ان کے خدشات کو غور سے سننے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے اپنی انتظامیہ کو درپیش چیلنجنگ حالات کو تسلیم کیا اور تناؤ کو کم کرنے اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے ایرانی پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے انتخابی وعدوں کی صداقت پر زور دیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسٹر پزشکیان نے 16384403 ووٹوں کے ساتھ الیکشن جیتا جب کہ مسٹر جلیلی کو 13538179 ووٹ ملے۔ مسٹر پزشکیان (69) دل کے سرجن ہیں۔ وہ 2016 سے 2020 تک پارلیمنٹ کے پہلے ڈپٹی اسپیکر اور 2001 سے 2005 کے درمیان وزیر صحت رہے۔

قبل ازیں ایران کے اعلیٰ رہنما علی خامنہ ای نے ایک ملاقات میں مسٹر پیزشکیان کا خیرمقدم کیا اور انہیں فتح پر مبارکباد دی۔

a3w
a3w