مہاراشٹرا

رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری احترام کے ساتھ ادا کی جائیں گی: شندے

مہاراشٹر حکومت نے نامور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی سرکاری احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رتن ٹاٹا کا کل انتقال ہو گیا تھا۔

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے نامور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا کی سرکاری احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رتن ٹاٹا کا کل انتقال ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری احترام کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کا جسد خاکی عوام کے آخری دیدار کے لیے جمعرات کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3.30 بجے تک نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں رکھا جائے گا۔

اس دوران ریاستی حکومت نے تمام سرکاری پروگراموں کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔