مشرق وسطیٰ

حزب اللہ کا اسرائیل پر بھرپور طاقت کیساتھ حملہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سرحد پار حملہ کر کے اسرائیلی فوج کے پانچ مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا دیا۔

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سرحد پار حملہ کر کے اسرائیلی فوج کے پانچ مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنا دیا۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی چوکیوں پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اسرائیل فلسطینیوں پر حملوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلیے لبنانی تنظیم کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے۔

مزاحمتی تنظیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر شیبا فارمز میں پانچ اسرائیلی ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس میں بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

نائب سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ وقت آنے پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لئے تیار ہیں، جنگ میں حماس کی مدد کیلیے مکمل تیاری ہے، جب بھی وقت آیا حصہ لیں گے۔

گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی میڈیا کی گاڑی پر بمباری کے نتیجے میں رائٹرز کا صحافی جاں بحق عصام عبداللہ ہوگیا تھا جبکہ طائرالسوڈانی اور مہرنازیہ زخمی ہوئے۔