شمالی بھارت

حزب اللہ نے موساد کے ہیڈکوارٹرس پر مزائل داغا

حزب اللہ نے لبنان سے چہارشنبہ کے دن پہلی مرتبہ اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے ہیڈکوارٹرس پر میڈیم رینج سرفیس ٹو سرفیس بیالسٹک مزائل داغا۔

بیروت: حزب اللہ نے لبنان سے چہارشنبہ کے دن پہلی مرتبہ اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے ہیڈکوارٹرس پر میڈیم رینج سرفیس ٹو سرفیس بیالسٹک مزائل داغا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی پرعزم مزاحمت کی تائید میں اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں اسلامی مزاحمت نے قدر 1 بیالسٹک مزائل داغا اور تل ابیب کے مضافات میں موساد کے ہیڈکوارٹرس کو نشانہ بنایا۔

اس نے کہا کہ یہ وہ ہیڈکوارٹر ہے جو ہمارے قائدین کو ہلاک کرنے اور پیجرس / واکی ٹاکی دھماکے کرنے کے لئے ذمہ دار ہے۔

a3w
a3w