مشرق وسطیٰ
حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ برسادیئے
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اتوار کے روز کہا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا اور کئی راکٹوں کو اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔

یروشلم: لبنان سے شمالی اسرائیل پر تقریباً 30 راکٹ داغے گئے، جن میں سے بیشتر کو راستے میں ہی مار گرایا گیا۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اتوار کے روز کہا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا اور کئی راکٹوں کو اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔
لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے شہر بیت ہلیل کی جانب کئی راکٹ فائر کیے ہیں۔
آئی ڈی ایف نے بتایا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جوابی کارروائی میں، اس نے حزب اللہ کے راکٹ لانچروں پر کئی حملے کیے۔ اس کے علاوہ، جنوبی لبنان کے علاقے مرجاون میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘