حیدرآباد

برسر خدمت گیسٹ لکچررس کو برقرار رکھنے ہائی کورٹ کا حکم

تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو گزشتہ تعلیمی سال سے برسر خدمت گیسٹ لکچررس کی خدمات کو برقراررکھنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو گزشتہ تعلیمی سال سے برسر خدمت گیسٹ لکچررس کی خدمات کو برقراررکھنے کی ہدایت دی۔ عدالت کی ہدایت میں واضح کیا کہ پہلے ہی سے برسرخدمت لکچررس کی خدمات کو اُسی وقت جاری رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

 جب یہ ملازمت کیلئے پوری طرح اہل ہوں اور ان کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہو۔ عدالت شیخ یعقوب پاشاہ و دیگر19 افراد کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سماعت کررہی تھی۔

 یعقوب پاشاہ و دیگر 2017 سے مختلف جونیر کالجس میں بطور گیسٹ لکچررس خدمت انجام دے رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کی خدمات میں توسیع کی گئی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 14/ اکتوبر 2021 اور8ستمبر2022میں میموز جاری کرتے ہوئے گیسٹ لکچررس کے نظام کو کو ترجیح دینے کا اشارہ دیا تھا مگر 18جولائی 2023 کو جاری کردہ احکامات میں موجودہ گیسٹ لکچررس کے متعلق کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔