تلنگانہ

کمسن لڑکی کے حمل کو ساقط کرنے ہائی کورٹ کی اجازت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے عصمت ریزی کی شکار ایک12 سالہ کمسن لڑکی کے 26 ہفتوں کے حمل کو ساقط کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے عصمت ریزی کی شکار ایک12 سالہ کمسن لڑکی کے 26 ہفتوں کے حمل کو ساقط کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہائی کورٹ کی مداخلت پر تلنگانہ بلیک آؤٹ سے بچ گیا
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
ہائی کورٹ سے ریونت ریڈی کو راحت
بی آر ایس رکن اسمبلی جی سنیتا مہندر ریڈی کو 10 ہزار کا جرمانہ

اس کے مطابق سرکاری گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کو لڑکی کے حمل کو ساقط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت نے اپنے احکام میں کہا کہ سرجری یا اس معاملہ میں کسی دوسرے طریقہ کے تحت حمل ساقط کیا جائے تاہم ہاسپٹل کے سینئر ترین گائنو گولوجسٹ کو یہ کام انجام دینا ہوگا۔

عدالت نے جنین کے ٹشو اور خون کے نمونوں کو اکھٹا کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ ان نمونوں سے ڈی این اے اور دیگر ٹسٹ انجام دئیے جاسکیں۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس وجئے سین ریڈی نے اپنے احکام میں کہا کہ ”اگر متاثرہ لڑکی یا اس کی ماں میڈیکل پروسیجر کے ذریعہ حمل ساقط کرنے پر رضا مندی ظاہر کریں تو جو اب دہندہ نمبر4 سپرنٹنڈنٹ گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد کو فوری طور پر کمسن حاملہ کو ہاسپٹل میں شریک کرانا ہوگا اور اس کمسن کے تمام طبی معائنہ کرنے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے اپنے احکام میں اندرون48 گھنٹے، میڈیکلی یا ضرورت کے مطابق جراحی عمل کے ذریعہ کمسن لڑکی کے حمل کو ساقط کرنا ہوگا۔ وجئے سین ریڈی نے جمعہ کے روز اپنے احکام میں یہ بات بتائی۔

قبل ازیں گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے عصمت ریزی کی شکار کمسن لڑکی کی ماں (درخواست گزار) کو بتایا کہ چونکہ لڑکی کا حمل24ہفتوں سے زائد کا ہوچکا ہے، اس لئے میڈیکل ٹرمنیشن آف پریگنسی (ترمیم) ایکٹ بابتہ2021 کے تحت حمل ساقط نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے لڑکی کی ماں کو عدالت سے رجوع ہونے اور اجازت حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

جسٹس ریڈی نے جمعرات کے روز گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کو ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی تھی تاکہ کمسن لڑکی کے حمل کی مدت کے تعین، حمل ساقط کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے اور اس تعلق سے ایک رپورٹ کو سربمہر لفافہ میں عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

a3w
a3w