کرناٹک

یدی یورپا کی گرفتاری پر ہائی کورٹ کی روک

کرناٹک ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا کو پوکسو کیس میں گرفتار کرنے سے روک دیا اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کو 17/ جون کو سی آئی ڈی میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا کو پوکسو کیس میں گرفتار کرنے سے روک دیا اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کو 17/ جون کو سی آئی ڈی میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔

ہائی کورٹ کے حکم سے قبل ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا تھا کہ سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوا اور رائے دی کہ اگر وہ پوکسو کیس کے سلسلے میں جلد سے جلد تحقیقات کے لیے پیش ہوجائیں تو اچھا ہوگا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرمیشور نے کہا کہ یدی یورپا نے دعویٰ کیا کہ وہ 17/ جون کو تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو پیش ہوں گے۔

یدی یورپا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوچکا ہے۔ انہیں پولیس اسٹیشن لے جاکر پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ پولیس قانون کے مطابق ان کے خلاف اگلی کارروائی کرے گی۔“ بی جے پی کے اس الزام پر کہ کرناٹک پولیس کا یہ اقدام انتقامی سیاست پر مبنی ہے، پرمیشو رنے دعویٰ کیا کہ بی جے پی تو یہ کہے گی کیو ں کہ اس کے پاس کہنے کو کچھ اور نہیں ہے۔“

کیس میں تاخیر سے متعلق سوال پر کیو ں کہ شکایت چار ماہ قبل درج ہوئی، پرمیشور نے کہا کہ آواز کے نمونے فارنسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) بھیجے گئے اور رپورٹس کا انتظار تھا۔ چوں کہ ملزم اہم شخص اور وی آئی پی ہے، کارروائی سے قبل ہر چیز کی جانچ کی جارہی ہے۔“

واضح رہے کہ یدی یورپا کے خلاف جمعرات کو عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ ہائی کورٹ میں آج ان کی درخواست پر سماعت توقع ہے۔ عدالت تحقیقات پر روک لگانے اور کیس کو خارج کرنے کی ان کی درخواست پر بھی سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں یدی یورپا کے خلاف پوکسو کے تحت کیس درج کیا گیا جس میں ایک خاتون نے ان پر اس کی بیٹی کی ہراسانی کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے چہارشنبہ کو کرناٹک ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کرکے کیس میں یدی یورپا کی گرفتاری کی مانگ کی۔

لڑکی کے بھائی نے بھی عدالت میں رٹ پٹیشن داخل کرکے یدی یورپا کی گرفتاری کی درخواست کی اور دعویٰ کیا کہ شکایت درج ہونے کے کئی ماہ بعد بھی پولیس نے سیئر لیڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

a3w
a3w