سوشیل میڈیاکرناٹک

ماں کو زندہ جلانے کے بعد متبنی بیٹے کی باپ کو دھمکی

ہالی ووڈ کی فلم ”آرفن“ سے ملتی جلتی واردات میں ایک متبنی بیٹے نے اپنے ماں کو نذر آتش کرنے کے بعد باپ کو قتل کی دھمکی دی۔

بنگلورو: ہالی ووڈ کی فلم ”آرفن“ سے ملتی جلتی واردات میں ایک متبنی بیٹے نے اپنے ماں کو نذر آتش کرنے کے بعد باپ کو قتل کی دھمکی دی۔

متعلقہ خبریں
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اتم کمار کی حیثیت سے کی گئی۔ منجوناتھ اور اس کی بیوی لاولد تھے، چنانچہ انہوں نے ایک بچہ گود لیا۔

تاہم اتم کمار اپنے والدین کا احترام نہیں کرتا تھا اور ان سے نفرت کرتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ 2018ء میں اس نے اسی ماں کو زندہ جلادیا جس نے اسے گود لیا تھا۔

واردات کے بعد اسے جیل ہوئی اور رہا ہونے کے بعد اس نے والد کو قتل کی دھمکی دی۔ باپ منجوناتھ پانچ مکانات کا مالک ہے اور ملزم چاہتا تھا کہ باپ اسے مکانات کا کرایہ لینے کی اجازت دے۔

منجوناتھ کے انکار پر وہ دھمکیوں پر اترآیا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ ملزم نے ایک کرایہ دار کوہتھیار سے دھمکی دی تا کہ وہ اسے ہی کرایہ ادا کرے۔

جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو زبردست ڈرامہ ہوا۔سداشیونگر پولیس نے اسے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔