شمالی بھارت

ترنگا کی بے حرمتی‘6 مسلم افراد کیخلاف کارروائی رد کرنے سے ہائی کورٹ کا انکار

عدالت نے اپنے احکام مورخہ29جولائی میں کہا کہ ایسے واقعات کا استحصال وہ لوگ کرسکتے ہیں جو فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں یا مختلف فرقوں کے درمیان غلط فہمیوں کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

پریاگ راج(یو پی): الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 6 افراد کے خلاف جن پر ایک مذہبی جلوس کے دوران قرآنی آیات لکھا ترنگا تھامنے کا الزام ہے، فوجداری کارروائی ردکرنے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ایسے واقعات کا استحصال وہ لوگ کرسکتے ہیں جو فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

غلام الدین اور 5دیگر افراد کی درخواست خارج کرتے ہوئے جسٹس ونود دیواکر نے کہا کہ یہ حرکت فلیگ کوڈ آف انڈیا 2002ء کے تحت قابل سزا ہے۔ قومی پرچم اتحاد اور ملک کی تکثیریت کی علامت ہے۔

 عدالت نے اپنے احکام مورخہ29جولائی میں کہا کہ ایسے واقعات کا استحصال وہ لوگ کرسکتے ہیں جو فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں یا مختلف فرقوں کے درمیان غلط فہمیوں کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

اترپردیش پولیس نے ملزم غلام الدین اور دیگر 5 افراد کے خلاف ضلع جالون کے پولیس اسٹیشن میں فوجداری کیس درج کیا تھا۔ پولیس نے 4اکتوبر 2023ء کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔

تحت کی عدالت نے 14مئی 2024ء کو چارج شیٹ کا نوٹ لیا تھا اور ملزمین کو سمن جاری کئے تھے۔ بعد ازاں ملزمین کواش کرانے کے لئے ہائی کورٹ گئے تھے۔