سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ
مسجد کی تعمیر پر ہندو گروپس کااعتراض۔عبادت گاہ مہر بند (ویڈیو)
ہندو گروپس نے اتراکھنڈ کے ہریدوار کے قریب جمال پور کلاں علاقہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر اعتراض کیاہے اور کہاہے کہ ضروری اجازت نامہ حاصل کئے بغیر تعمیری کام کیا جارہاہے۔
نئی دہلی: ہندو گروپس نے اتراکھنڈ کے ہریدوار کے قریب جمال پور کلاں علاقہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر اعتراض کیاہے اور کہاہے کہ ضروری اجازت نامہ حاصل کئے بغیر تعمیری کام کیا جارہاہے۔
ان گروپس نے الزام عائد کیا کہ بنیاد پرستوں نے کام میں تیزی لانے انتظامیہ کی مقامی انتخابات پر توجہ کا فائدہ اٹھایا اور یہاں غیرقانونی تعمیر کی جارہی ہے۔
بجرنگ دل کے لیڈر امیت ملتانیہ نے ہریدوار۔ روڑکی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ آر ڈی اے) سے اس ضمن میں شکایت کی ہے۔
ایچ آر ڈی اے کے نائب صدر انشل سنگھ نے اس بات کی توثیق کی کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلاہے کہ تعمیری کام غیر مجاز ہے۔