قومی

مذہبی مقام پر دعویٰ، فتح پور میں ہندو۔مسلم ٹکراؤ (ویڈیو)

اترپردیش کے ضلع فتح پور میں مذہبی مقام پر دعویٰ کے حوالہ سے ہندو اور مسلم تنظیمیں پیر کو آمنے سامنے آگئیں۔ایک ہفتہ قبل سے ہندو تنظیم مقبرہ کو شیو مندر بتا کر مذہبی تقریب کرنے کی بات کررہی ہے۔

فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور میں مذہبی مقام پر دعویٰ کے حوالہ سے ہندو اور مسلم تنظیمیں پیر کو آمنے سامنے آگئیں۔ایک ہفتہ قبل سے ہندو تنظیم مقبرہ کو شیو مندر بتا کر مذہبی تقریب کرنے کی بات کررہی ہے۔

تنازعہ کے خدشہ کے حوالہ سے ضلع انتظامیہ نے متنازعہ علاقہ کو بیریکیڈنگ سے کور کردیا تھا لیکن آج دونوں فریق کے ہزاروں لوگ وہاں پہنچ گئے۔ بھیڑ نے انتظامیہ کے ذریعہ لگائی گئی بیریکیڈنگ کو توڑدیا۔

موقع پر بھاری فورس کے ساتھ انتظامیہ کے افسران موجود ہیں۔پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ شہر کے ابو نگر محلہ میں مقبرہ اور قدیم مندر کے حوالہ سے ہندو اور مسلم تنظیموں نے اپنا اپنا دعوی کیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل بی جے پی کے ضلع صدر مکھ لال پال نے مقبرہ کو قدیم مندر بتا کر مذہبی تقریب کرنے کی بات کہی تھی۔

ان کی اپیل پر انتظامیہ نے مقبرہ کے آس پاس کافی دور سے بیریکیڈنگ کر رکھی تھی اور ایک درجن تھانے کی فورس کو تعینات کیا تھا۔اس دوران بھیڑ نے متنازعہ مقام پر مذہبی جھنڈا لگا دیا جس کی دوسری طرف سے مخالفت کی گئی۔ انتظامیہ نے جھنڈا ہٹا دیا ہے لیکن ہندو اور مسلم تنظیمیں لاٹھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پریاگ راج ڈیویژنل کمشنر وجئے وشواس پنت اور آئی جی اجئے مشرا بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پی اے سی کو بڑی تعداد میں بلایا گیا ہے۔