بھارت

تاریخ منموہن کو ان کی عاجزی اور بے پناہ علم کے لیے ہمیشہ یاد رکھے گی: کانگریس

ایک لیڈر کے طور پر ڈاکٹر سنگھ کے فیصلے ہندوستانی سماج کے ہر پہلو پر گہرا نشان چھوڑ گئے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے باوقار طرز عمل، عوامی خدمت کے تئیں ان کی وابستگی، بے پناہ علم اور عاجزی کے لیے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
جمہوریت کیلئے منموہن سنگھ کی خدمات قابل قدر۔ راجیہ سبھا ارکان کی وداعی تقریب
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
گڈی ملکاپور کے سینکڑوں نوجوان کانگریس میں شامل، عثمان الہاجری نے پارٹی کا کھنڈوا پہنایا
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج

کانگریس نے جمعہ کو اپنے آفیشل ایکس پیج پر ٹویٹ کیا اور کہا ’’ڈاکٹر سنگھ نے اپنے پیچھے معاشی اصلاحات، سیاسی استحکام اور ہر ہندوستانی کی زندگی کو بلند کرنے کے لیے لگن کی میراث چھوڑی ہے۔

پہلے ایک ٹیکنوکریٹ کے طور پر اور پھر ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی مدت کار سماجی بہبود پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اقتصادی خوشحالی اور دنیا کے نقشے پر ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے یاد کی جاتی ہے۔

پارٹی نے کہا کہ "اپنی خاموش لیکن موثر قیادت کے لیے مشہور، وہ ایک اصول پسند شخص تھے جنہوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ سخت فیصلے لیے۔

ایک لیڈر کے طور پر ڈاکٹر سنگھ کے فیصلے ہندوستانی سماج کے ہر پہلو پر گہرا نشان چھوڑ گئے ہیں۔

کانگریس نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "سیاسی حلیفوں، مخالفین اور عالمی رہنماؤں سے انہوں نے جو اعتماد اور احترام حاصل کیا ہے، وہ ان کے گہرے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے۔

ایک سیاستدان، ایک عالم، ایک لیڈر، ایک وژنری – ہندوستان کے قابل فخر بیٹوں میں سے ایک… آپ کا جانا انتہائی افسوسناک ہے، آپ کو بہت یاد کیا جائے گا۔ خراج عقیدت