شمالی بھارت

مریض کو موسمبی کا شربت نہیں چڑھایا گیا:سرکاری عہدیدار

اترپردیش میں ڈینگی کے ایک مریض کے خاندان کی جانب سے یہ الزام عائد کئے جانے کے بعد کے اُسے خون کے پلیٹلیٹس چڑھانے کے بجائے موسمبی کا شربت چڑھایا گیا تھا۔

لکھنؤ: اترپردیش میں ڈینگی کے ایک مریض کے خاندان کی جانب سے یہ الزام عائد کئے جانے کے بعد کے اُسے خون کے پلیٹلیٹس چڑھانے کے بجائے موسمبی کا شربت چڑھایا گیا تھا، ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے آج اس دعویٰ کی تردید کی۔

پریاگ راج کے ضلع مجسٹریٹ سنجے کھتری نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ مریض کو پلیٹلیٹس کا ایک پیاکٹ چڑھایا گیا تھا لیکن ان پلیٹلیٹس کو اچھی طرح محفوظ نہیں کیا گیا تھا۔

کھتری نے کہا کہ ہم نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک سہ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ان کی رپورٹ میں پتہ چلا کہ مریض کو ایسے پلیٹلیٹس چڑھائے گئے تھے جنہیں اچھی طرح محفوظ نہیں کیا گیا تھا۔ اِن معلومات کی بنیاد پر ہم کارروائی کررہے ہیں۔