ہاکی ایشیا کپ: ہندوستان کی چین پرشاندارفتح، فائنل میں جگہ بنائی
ہندستان کی طرف سے ابھیشیک نے 2 گول کئے۔ دلپریت سنگھ، مندیپ سنگھ، شیلانند لاکڑا، سکھجیت سنگھ اور راجکمار پال نے بھی 1-1 گول کیا۔ ہاف ٹائم تک ٹیم نے 3-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ بعد ازاں اس نے آخری ہاف میں مزید 4 گول کرکے 7-0 کی جیت درج کی۔اب ہندستان نویں بارہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
پٹنہ: بہار کے راج گیر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ہاکی ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے آخری میچ میں ہندستان اور چین کے درمیان دلچسپ اور حیرت انگیز مقابلہ میں ہندوستان نے 7-0 کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے اب اس کا خطا بی مقابلہ اتوار کو 5 بار کے چمپئن جنوبی کوریا سے ہوگا
ہندستان کی طرف سے ابھیشیک نے 2 گول کئے۔ دلپریت سنگھ، مندیپ سنگھ، شیلانند لاکڑا، سکھجیت سنگھ اور راجکمار پال نے بھی 1-1 گول کیا۔ ہاف ٹائم تک ٹیم نے 3-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ بعد ازاں اس نے آخری ہاف میں مزید 4 گول کرکے 7-0 کی جیت درج کی۔اب ہندستان نویں بارہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
ہندستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سپر 4 مرحلے کا میچ 2-2 سے ڈرا ہوگیا۔ جنوبی کوریا گزشتہ دو بار کی چمپئن بھی ہے، ٹیم نے فائنل میں 2022 میں ملیشیا اور 2017 میں ہندستان کو شکست دے کرخطاب جیتا تھا۔ ہندوستان کے پاس چوتھی بار ایشیا کپ جیتنے کا سنہرا موقع ہوگا۔
ہفتہ کو سپر 4 مرحلے میں جنوبی کوریا نے ملیشیا کو 4-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ملیشیا اور چین سپر 4 مرحلے میں 2-2 میچ ہارنے کے بعد باہر ہوگئے۔ ہندستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا جبکہ جنوبی کوریا پول اور سپر 4 مرحلے میں 2 میچ ہار چکا ہے۔